اہم ترین خبریںپاکستان
خانہ فرہنگ ملتان کے زیراہتمام شہداء مقاومت کی یاد میں تقریب کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں ''تقریب بیاد سرداران شہید مقاومت و فلسطین سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہانیہ '' منعقد ہوئی

شیعیت نیوز : خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں ”تقریب بیاد سرداران شہید مقاومت و فلسطین سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہانیہ ” منعقد ہوئی۔
جس میں مختلف ملک گیر جماعتوں کے رہنمائوں اور قائدین نے خطاب کیا۔
اس تقریب میں شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امیر جماعت اسلامی بلوچستان کی ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیر اہتمام کانفرنس میں آمد
تمام شرکاء نے تجدید عہد کیا کہ ہم شہداء کے خط سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
جبکہ تقریب شہداء میں متولی مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس سید اسد عباس بخاری، سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس تبریز مخدوم ظفر عباس شمسی سمیت دیگر قائدین اور رہنمائوں نے شرکت کی۔