اہم ترین خبریںپاکستان
ریاست یا سوتیلی ماں؟ ملتان اربعین واک کے 12 شرکاء فورتھ شیڈول میں شامل
چہلم سید الشہداء کے موقع پر اربعین واک میں شریک افراد کے گرد حکومت پنجاب نے گھیرا تنگ کردیا، ملتان میں 12 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا

شیعیت نیوز : چہلم سید الشہداء کے موقع پر اربعین واک نکالنے والے افراد کے گرد حکومت پنجاب نے گھیرا تنگ کردیا۔
ملتان میں 12 ایسے افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اربعین کے موقع پر واک میں شامل تھے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں ان افراد کو جھوٹی دہشتگردانہ اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شامل کر کے فورتھ شیڈو ل میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے مشکلات جھیلیں مگر انقلاب کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے، علامہ ریاض نجفی
ریاست کا محبان اہلبیتؑ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔
مومنین کرام کا محبت اہلبیتؑ میں پرامن طور پر اپنے شہر میں واک کرنا جرم بن گیا۔
پوری ملت جعفریہ کا یہ مطالبہ ہے کہ تمام مومنین جن کو فورتھ شیڈول میں بے جرم ڈالا ہوا ہے، ان کا نام فورتھ شیڈول لسٹ سے نکالا جائے۔