اہم ترین خبریںپاکستان

قادیانیوں کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے نائب امیر نے قادیانی مبارک ثانی کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیانِ پاکستان نے اپنے اتحاد، وحدت، قرآن و سنت سے محبت اور اسلامی عقائد و شعائرِ اسلامی پر ایک اور حملہ ناکام بنادیا

شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ قادیانی مبارک ثانی کیس کا تصحیح شدہ جاری فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی اور بنچ کے دیگر معزز جج صاحبان کا اجماعِ امت پر درست راستہ، درست فیصلہ دینا تاریخ ساز ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماوں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار نعیمی، حافظ عبدالغفار روپڑی نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پوری قوم اِس فیصلہ کی منتظر تھی۔

7 ستمبر 1974 کو آئینی ترمیم سے قادیانی غیرمسلم قرار پائے اور اب 10 اکتوبر کو سپریم کورٹ کا حتمی تصحیح شدہ تفصیلی فیصلہ بھی تاریخ ساز ہے۔

اِس پر اسلامیانِ پاکستان چیف جسٹس اور فاضل جسٹس صاحبان کو تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، ذاکر نائیک نے 90 کروڑ کے کیمرے لے لئے

نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ فیصلہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و عشق رکھنے والوں کے لئے تصحیح شدہ فیصلہ باعثِ اطمینان ہے۔

اسلامیانِ پاکستان نے اپنے اتحاد، وحدت، قرآن و سنت سے محبت اور اسلامی عقائد و شعائرِ اسلامی پر ایک اور حملہ ناکام بنادیا۔

یہ اصول واضح کردیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز آگاہ رہیں کہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی، قرآن و سنت کی بنیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

اِس لئے مستقبل میں سیکولر، مادر پدر آزاد اور مغرب کو خوش کرنے کی خواہش رکھنے والے خبردار رہیں اور اتحاد و وحدت کی بنیادوں کو خراب نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button