خاتون صحافی کو دیکھ کر دل نہیں مچلتا تو علاج کروائیں، ذاکر نائیک کا ایک اور متنازعہ بیان
جعلی مبلغ اسلام، مدافع یزید، تکفیری مولوی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ایک اور متنازعہ بیان سامنے آ گیا، اس کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کا خاتون صحافی کو 20 منٹ تک دیکھنے سے دل نہیں مچلتا تو اسے علاج کروانا چاہئیے

شیعیت نیوز : مدافع یزیدیت، جعلی مبلغ اسلام، ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ایک اور متنازعہ بیان سامنے آ گیا۔
گزشتہ چند روز سے ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورہ پر ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں خاتون صحافی کے سامنے ہی ایک متنازعہ بیان دے دیا۔
اس کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کا میک اپ کی ہوئی صحافی خاتون کو 20 منٹ تک دیکھ کر دل نہیں مچلتا تو اسے اپنا علاج کروانا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں : طارق مسعود کی گستاخیوں پر عوام کا احتجاج رک نا سکا: معاملے کو دبانے کی کوششیں ناکام
ذاکر نائیک کی یہ گفتگو نہایت سطحی تھی، جس کی مبلغ اسلام سے توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔
تہذیب اور شرافت سے اس گفتگو کا کوسوں دور تک کوئی تعلق نہیں۔
یزید اور یزیدیت کی حمایت کرنے والے شخص سے اس سے بہتر کی امید کی ہی نہیں جا سکتی۔
اس بیان پر عوام پاکستان نے شدید غصے کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک کو اب اپنی زبان پر قابو کرنا ہوگا۔