اہم ترین خبریںپاکستان
ملتان میں اربعین واک کیوں کروائی؟12مومنین فورتھ شیڈول میں شامل
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں ایسے افراد کو دہشتگردانہ اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شامل کر کے فورتھ شیڈو ل میں شامل کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: چہلم سید الشہداء کے موقع پر اربعین واک نکالنے والے افراد کے گرد حکومت پنجاب نے گھیرا تنگ کردیا
ملتان میں 12 ایسے افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اربعین کے موقع پر واک میں شامل تھے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں ایسے افراد کو دہشتگردانہ اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شامل کر کے فورتھ شیڈو ل میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان پولیس اربعین واک کے منتظمین پر ہونے والی ایف آئی آرز کو خارج کرے، شیعہ علمائے کرام
ملتان سے جن افراد کو شامل کیا گیا ہے ان میں مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا مظہر عباس کھرل، مولانا کوثر عباس، ایڈووکیٹ حسنین علی بخاری، عاطف حسین سرانی، مرزا وجاہت علی، تیمور حسن، تنویر ملنگ، ناصر عباس کربلائی، سید محمد رضا، دائود چاون، مرید حسین پہلوان شامل ہیں۔
اس سےقبل چہلم امام حسین علیہ االسلام کے موقع پر ملتان میں ہونے والی جھوٹی ایف آئی آرز، بلاجواز مشی واک کو روکنے، خواتین کو ہراساں کرنے و جلوس عزا کے شرکا پر تشدد کرنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے مختلف علمائے کرام مشی واک کے منتظمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف علمائ کرام نے پریس کانفرنس بھی کی تھی