سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، تکفیری دہشتگرد گرفتار
سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے دہشتگرد گرفتار کرکے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

شیعیت نیوز : سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے دہشتگرد گرفتار کرکے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
فورسز نے 280 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
یہ حملہ مذہبی اجتماع پر کیا جانا تھا جسے بروقت کاروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودیہ عرب کا وزیر سرمایہ وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان میں تکفیریت اور شیعہ سنی کو لڑا کر نفسا نفسی کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔
بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔