اہم ترین خبریںپاکستان

ملت پاکستان رہبر انقلاب اسلامی کے اشارے کی منتظر ہے

ملت پاکستان رہبر انقلاب اسلامی کے اشارے کی منتظر ہے، لاہور میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب

شیعیت نیوز : گزشتہ روز عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کے بعد دنیا بھر میں سوگ کی فضا قائم ہوئی۔

دنیا بھر میں صیہونی دہشتگردی اور ظلم کے خلاف احتجاج کئے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں بھی ہر شہر عظیم سپہ سالار کی شہادت پر سوگ کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے۔

لاہور میں آج اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام علماء ملت جعفریہ ایک پرچم تلے نظر آئے۔

لاہور کی عوام کا سمندر سڑکوں پر نکلا اور ظالم اور غاصب اسرائیل کے خلاف صدا احتجاج بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر صیہونی جارحیت جاری 10 ہزار افراد شہید و زخمی

ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ملت پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اشارے کی منتظر ہے۔

ملت پاکستان اپنے مسلمان بھائیوں کو غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ریلی میں غفلت کی نیند سوئے پاکستانی حکمرانوں کے ضمیر کی جھنجھوڑا گیا۔

حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل و امریکہ کے خلاف اپنا واضح مؤکف پیش کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button