لبنان

لبنان پر صیہونی جارحیت جاری 10 ہزار افراد شہید و زخمی

لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 10 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز : لبنان کے وزیر صحت فراس العبید نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال 8 اکتوبر کے بعد لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 104 بچوں اور 194 خواتین سمیت ایک ہزار 640 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت الله اعرافی کی امت مسلمہ کو جہاد اور سید مقاومت کے خون کا بدلہ لینے کی دعوت

فراس العبید کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال 8 اکتوبر کو لبنان کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 8408 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے وزیر صحت نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہیں یا لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button