اہم ترین خبریںدنیا
اسرائیل پر یمن سے بھی میزائل فائر،صہیونیوں میں تھرتھرلی مچ گئی
صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب اور دیگر شہروں میں بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور عوام کو محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: یمنی فوج نے فلسطین اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب اور دیگر شہروں میں بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور عوام کو محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللّٰہ کا تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ، موساد ہیڈکوارٹر نشانہ
صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر یمن کی طرف سے میزائل حملہ کیا گیا۔ انصاراللہ کے حملوں میں بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا ہے۔
صہیونی حکام نے کہا ہے کہ یمنی میزائلوں کو دفاعی سسٹم نے روک لیا ہے۔
تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی میزائل حملوں کے بعد بن گوریان ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔