اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللّٰہ کا تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ، موساد ہیڈکوارٹر نشانہ

حزب اللّٰہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ کردیا، حملے میں موساد ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا

شیعیت نیوز : حزب اللّٰہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا میزائل حملہ آج کردیا۔

حملے میں موساد ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللّٰہ نے پہلی بار ’قادر 1‘ بیلسٹک میزائل داغا، جس نے تل ابیب میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

تل ابیب میں ایک لاکھ صہیونی سائرن بجنے کے چند ہی منٹوں میں پناہ گاہوں میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کاروائی، طالبان اور سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد ہلاک

تل ابیب کے شمال میں موجود دیگر علاقوں میں بھی سائرن بجائے گئے۔

حزب اللّٰہ نے تل ابیب کی طرف قادر 1 میزائل داغا تھا، یہ میزائل ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل سمجھا جاتا ہے، جو 15.5 سے 16.58 میٹر لمبا ہے جبکہ اسکا قطر 1.25 میٹر ہے۔

قادر 1 کا وزن 15 سے 17.5 ٹن تک ہوتا ہے اور اس کا وار ہیڈ 700 سے 1,000 کلو گرام وزنی ہوتا ہے، جس کی رینج 1,350 کلومیٹر سے 1,950 کلومیٹر تک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button