اہم ترین خبریںایران

حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کی شہادت اُسے جھکا نہیں سکتی، رہبر معظم

رہبر معظم آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کی شہادت اُسے جھکا نہیں سکتی

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج عالم اسلام سے اہم خطاب کیا۔

 رہبر معظم نے فلسطین اور حزب اللہ کی اسرائیل سے حالیہ جنگی صورتحال پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کی شہادت اسے گھٹنوں پر نہیں جھکا سکتی۔

آئندہ انتخابات کےلیے امریکی انتظامیہ اسرائیل کو جنگ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔

واشنگٹن کھلے عام اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منافقت کی حد! اب کی بار گستاخی رسول پر تحریک لبیک و سپاہ صحابہ بالکل خاموش

اسرائیل کو ہر طرف سے ہتھیاروں اور فنڈز کی فراہمی جاری ہے۔

مزاحمتی جنگجوؤں کے پاس اسرائیل کو دستیاب ہتھیاروں اور فنڈز کا دسواں حصہ بھی نہیں۔

مگر خدا پر ایمان اور مظلوموں کی حمایت ان کا ہتھیار ہے۔

انشااللہ وہ دن قریب ہے کہ اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button