تحریک تحفظ آئین پاکستان: اسرائیلی اخبارات کو عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے
"یروشلم پوسٹ کا مضمون پروپیگنڈا، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف مضبوط: حسین یوسفزئی"

شیعیت نیوز: حکومت مخالف اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے یروشلم پوسٹ میں لکھے گئے آرٹیکل کو پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں آرٹیکل لکھنے والا اسرائیلی اخبار پروپیگنڈا کے طور پر مشہور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اخبار کو استعمال کرکے اسرائیل کا بانی پی ٹی آئی کو حکومت دلانا مذاق ہے۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت عالم اسلام کے سب سے بڑے رہنماؤں میں سے ایک ہیں، فلسطین پر بانی کا مؤقف ایک چٹان کی طرح مضبوط ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ کسی تعلق کے حامی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے کمانڈر کی ایرانی سفیر سے ملاقات
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ حکومت کیلئے عوامی پذیرائی نہ ہونے کے برابر ہے، اور ہر میدان میں ناکامی کے بعد اب اسرائیل کے اخبارات کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور قوم کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔