اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
پاک فضائیہ کے کمانڈر کی ایرانی سفیر سے ملاقات
پاکستانی فضائیہ کے کمانڈر نے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے اپنے عزم جزم کا اعلان کیا ہے۔

شیعیت نیوز : ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر نےاسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں علاقے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان خاص طور پر ٹریننگ کے شعبے میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ، وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے ساتھ اس ملاقات میں پاک فضائیہ کے اسٹریٹیجک ویژن کی وضاحت کی اور بتایا کہ پاکستانی ایئرفورس دنیا کی ایک ماڈرن ایئر فورس ہے۔