لبنانمشرق وسطی

حزب اللہ کا مقبوضہ گولان پر شدید میزائل حملہ، صیہونی فوج کے ٹھکانے نشانہ بنے

لبنان سے 170 میزائل داغے گئے، مقبوضہ فلسطین میں خطرے کی گھنٹی اور صفد میں آگ بھڑک اٹھی

شیعیت نیوز: سحرنیوز ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ گولان اور شمالی علاقے میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر شدید میزائل حملہ کیا، جس کے بعد مقبوضہ گولان سے دھواں اٹھتا دیکھا جا رہا ہے۔ ہمارے ذرائع نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے بالائی الجلیل پر راکٹ حملوں کی نئی لہر کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

ادھر مقبوضہ فلسطین کے بیس قصبوں، مقبوضہ گولان اور صفد میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کی طرف سے صفد، بالائی الجلیل اور کوہ میرون پر میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے 90 نہیں بلکہ 170 میزائل داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں سائبر حملے تشویشناک ہیں پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے شدید میزائل حملوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں صفد شہر کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button