پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او کا یوم مُصطفیٰﷺ!علامہ احمد اقبال رضوی کا خطاب
رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے کیونکہ انکی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام یوم مصطفیٰ کا انعقاد کیا گیا ۔
یوم مصطفیٰ کے تحت سیمینار میں شیعہ سنی طلبا نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر حسن عارف اور اور مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیعہ سنی متحد ہیں ۔نبی مکرم ﷺ کی ذات گرام سے عشق نقطہ اشتراک ہے جو ہمیں آپس میں متحد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں یوم مصطفیٰ ؐ کا انعقاد،شیخ الجامعہ،اساتذہ، شیعہ سنی علماءسمیت طلبہ و طالبات کی شرکت
رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے کیونکہ انکی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول امام خمینی کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے منسوب کر کے مناتی ہے۔