سید حسن نصراللہ کی ڈیوائسز دھماکوں ہر مذمت، اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے الیکٹرونک ڈیوائسز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے 'ریڈ لائن' عبور کرلی ہے۔

شیعیت نیوز : سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ گروپ کے زیرِ استعمال ڈیوائسز میں دھماکے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔
لیکن حزب اللہ اس سے مضبوط ہو کر اُبھرے گی اور شمالی اسرائیل پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔
لبنان میں حالیہ حملوں کے بعد سرحد پر کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور حزب اللہ اور اسرائیل نے سرحد پر ایک دوسرے پر مزید حملے کیے ہیں۔
"اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں ایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے جس کی نہ صرف مسلح جدوجہد بلکہ لبنان کی تاریخ کے دوران بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔”
"دُشمن نے تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔
وہ تمام اخلاقی حدود کو پار کر چکا ہے، اسے جنگی جرائم اور اعلان جنگ سمجھا جا سکتا ہے۔
لبنان کا محاذ اس وقت تک گرم رہے گا جب تک غزہ میں جارحیت رک نہیں جاتی۔
یہ بھی پڑھیں : تفتان سے کوئٹہ جاتی زائرین کی بسوں پر پتھراؤ اور فائرنگ
حسن نصراللہ کا یہ خطاب ایسے وقت میں ہوا ہے جب بدھ کو اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے اسرائیلی فوج سے خطاب میں کہا تھا کہ "ہم جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔”
حالیہ دنوں میں اسرائیل نے انتہائی طاقت ور فورس کو شمالی سرحد کی جانب منتقل کیا ہے۔
اسرائیل رہنماؤں اور حکام کے لہجوں کی شدت بڑھ رہی ہے اور سیکیورٹی کیبنٹ نے سرحدی علاقوں سے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو واپسی لانے کا ہدف بھی متعین کر لیا ہے۔
منگل اور بدھ کو لبنان میں پیجرز، واکی ٹاکیز اور سولر آلات پھٹنے سے کم از کم 20 ہلاکتیں اور ہزاروں افراد زخمی ہونے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں کیوں کہ حزب اللہ نے ان واقعات کے لیے اسرائیل کو ذمے دار قرار دیا ہے۔