اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان سے کوئٹہ جاتی زائرین کی بسوں پر پتھراؤ اور فائرنگ

زائرین اربعین کی پاکستان واپسی پر تفتان بارڈر سے کوئٹہ جاتی بسوں پر شدت پسند دہشتگردوں کا پتھراؤ اور فائرنگ، متعدد زائرین زخمی

شیعیت نیوز : اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین نجف و کربلا کا سفر کرتے ہیں۔

زیادہ تر زائرین بائے روڈ سفر کرتے ہیں،، جنہیں صوبہ بلوچستان کوئٹہ سے تفتان یا کراچی سے ریمدان بارڈر سے ایران داخل ہونا ہوتا ہے۔

رواں سال لاکھوں زائرین نے اربعین پر کربلا و نجف کا سفر طے کیا جو کہ اب واپس پاکستان کا سفر کر رہے ہیں۔

گزشتہ رات تفتان سے کوئٹہ کے لئے زائرین کا کانوائے روانہ ہوا جس پر رستے میں شدید پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ہوشیار ! پاکستان میں حزب اللہ کی بابت جھوٹی افواہیں گردش میں

فائرنگ اور پتھراؤ کے دوران زائرین کی متعدد بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کافی زائرین زخمی بھی ہوئے۔

حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ زائرین کو تحفظ مہیا کیا جائے۔

ان شدت پسند مذہبی دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے اور ملک میں امن و امان کی فضا قائم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button