ہوشیار ! پاکستان میں حزب اللہ کی بابت جھوٹی افواہیں گردش میں
پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور مختلف گروپس میں حزب اللہ کی بابت جھوٹی افواہیں گردش کرنے لگیں

شیعیت نیوز : پاکستان کی مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اور گروپس میں حزب اللہ کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
ان افواہوں کا محور و مرکز حزب اللہ کو کمزور اور اسرائیل کو مضبوط دکھانا ہے۔
حزب اللہ کے مشکل میں پھسنے کی خبریں پاکستان کے مختلف گروپس میں گردش کر رہی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ائ پہلے ہی اس اندیشے کی طرف اشارہ کر چکے ہیں کہ جنگ دو قسم کی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
ایک براہ راست جنگ جو لڑی جا رہی ہو اور دوسری بیانیے کی جنگ، پروپیگنڈے کی جنگ۔
7 اکتوبر سے آج تک مختلف مواقع پر یہ ثابت ہوا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے برصغیر میں اس جنگ پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
غلط اور جھوٹی خبریں پھیلا کر مسلمانوں کے حوصلے پست کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ اسرائیل کے ان حامیوں کو لگام ڈالی جائے جو ملک میں خوف و ہراس اور اپنے مسلمان بھائیوں کی فتوحات کو چھپانے کا باعث بن رہے ہیں۔