اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا !کالعدم لشکر جھنگوی کے 3دہشت گرد واصل جہنم
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔
شیعیت نیوز: ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس کارروائی: لشکر جھنگوی کا ایک دہشتگرد ہلاک
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی مارے گئے۔
اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، 2 رائفل، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔