پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کراچی میں پولیس کارروائی: لشکر جھنگوی کا ایک دہشتگرد ہلاک

سائٹ سپر ہائی وے، زمان ٹاؤن اور کورنگی میں پولیس کی کارروائیاں

شیعیت نیوز: پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ میں ہوا جہاں پولیس اور ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے ہلاک دہشتگرد کی شناخت سونو کے نام سے کی ہے اور زخمی دہشتگرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرا مقابلہ زمان ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں عاصم عرف عرشی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کرام کو حکومت اور حفاظتی ادارے تحفظ دیں، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

تیسرا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں ہوا، جہاں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت سہیل عرف ساحل کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے دوسرے ساتھی شادر کو صحیح حالت میں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

مقابلوں میں ہلاک اور زخمی دہشتگرد سمیت اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button