یمنی فوج نے جدید امریکی ڈرون کو تباہ کر دیا، امریکہ نے تصدیق کر دی

17 ستمبر, 2024 18:33

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ سرنگون کر دیا ہے۔

اے پی کے مطابق، مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کمانڈ سینٹکام کی جانب سے ایک بیان میں مذکورہ امریکی ڈرون کی تباہی کی تصدیق کی گئی ہے۔

سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی صوبے ذمار میں یمنی فوج نے امریکی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔ یمن میں تباہ ہونے والا یہ اس نوعیت کا دسواں امریکی ڈرون ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، حزب اللہ

اس سے پہلے یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا تھا کہ یمنی فوج نے امریکی ڈرون طیارے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دشمن کا ڈرون طیارہ یمنی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا مشن پورا کر رہا تھا، تاہم یمنی فوج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے ڈرون کو سرنگون کر دیا۔

7:02 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top