پشاور:کالعدم لشکر جھنگوی کا پولیس اسٹیشن پر حملہ پسپا
پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن ، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کی طرف راکٹفائر کیے تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے۔

شیعیت نیوز:پشاور کے ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پرنامعلوم دہشتگردوں نے راکٹ سے حملہ کردیا
تاہم پولیس نے حملہ پسپا کردیا اور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن ، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن کی طرف راکٹفائر کیے تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کا سی ٹی ڈی کا خیر مقدم
اطلاع ملتے ہی ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا جو رات گئے تک جاری رہا۔
حملہ سے متعلق سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا ہے اور رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔