اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ندیم رضا سرور کو اعزازی ڈاکٹریٹ اور پرائیڈ آف پاکستان گولڈ میڈل کا اعزاز

"ڈاکٹر ندیم رضا سرور کو اعزازی ڈاکٹریٹ اور پرائیڈ آف پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا گیا"

شیعیت نیوز: عالمی شہرت یافتہ حمد گو، نعت خواں، منقبت خواں، نوحہ خواں اور قومی نغمہ "آزاد پاکستان” کے خالق جناب ندیم رضا سرور کو گورنر سندھ ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کے دوران گورنر سندھ، جناب کامران خان ٹیسوری کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ، ڈاکٹر ندیم رضا سرور اور ان کے دونوں صاحبزادگان، جناب علی شناور اور جناب علی جی کو "پرائیڈ آف پاکستان” کے اعزاز کے تحت پاکستان کا قومی پرچم اور گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سفیرِ عزاء ندیم رضا سرور کو ایک اور اعزاز حاصل

جے ڈی سی ویلفیئر کے اراکین نے ڈاکٹر ندیم رضا سرور اور ان کے دونوں صاحبزادگان کو ان اعزازات کے ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button