پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

بجلی چوری روکنے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا حکم

ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ناکام، حکومت نے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا

شیعیت نیوز : ایف آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پنجاب میں بجلی چوری روکنے میں ناکام ہو گئیں، جس پر حکومت نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ وزارت توانائی نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے رینجرز کی مدد طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پھانسی کی باتیں نہ کریں کیا اب ایک اور کو مارنا چاہتے ہیں؟سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رینجرز کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں، خاص طور پر میپکو، کی معاونت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، رینجرز کی تعیناتی کا مقصد بجلی چوری کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کا خاتمہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button