اہم ترین خبریںعراق

نجف سے کربلا اربعین حسینی رُوٹ پر 10لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز

سرگرمی کا مقصد اس اہم راستے کے ماحولیاتی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے جسے عراق کے اندر اور باہر سے آنے والے لاکھوں زائرین استعمال کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز:عراق کی وزارت زراعت نے نجف کربلا کے درمیان سڑک پر درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا،جس میں 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سرگرمی کا مقصد اس اہم راستے کے ماحولیاتی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے جسے عراق کے اندر اور باہر سے آنے والے لاکھوں زائرین استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان صحافی توقیر کھرل کی کتاب ’’نجف سے کربلا‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا

اس سلسلہ میں عراق کی وزارت زراعت سے عباس جبر المالکی نے کربلا سے نجف جانے والے راستے میں یا حسین یا علی سڑک کی اہمیت پر زور دیا

اور اسی طرح اس کے برعکس بھی  اور ایسے سدا بہار درختوں کے استعمال کی سفارش کی جو نمکین ہو کیونکہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ نمکین درخت درجہ حرارت زیادہ برداشت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button