"حماس کے ہاتھوں شکست ہوئی، سابق صیہونی وزیر جنگ کا اعتراف”

10 ستمبر, 2024 09:56

شیعیت نیوز : فلسطین کی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صیہونی وزیر جنگ بنی گانتس نے فلسطینی استقامت سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حماس پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی مدد کریں۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کے سابق جسٹس منسٹر حاییم رامون نے طوفان الاقصی کارروائیوں کو تقریباً ایک سال ہونے کے باوجود حماس کو ختم کرنے اور صیہونی قیدیوں کو رہا کرانے کا نتن یاہو کا مقصد پورا نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی استقامت سے اسٹریٹیجک شکست سے صرف ایک قدم پیچھے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : “العربیہ” اور “الحدث” مقاومت کی پیٹھ میں چھری نہ گھونپیں، حکومت غزہ

صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس سے قبل اتوار کو صیہونی حکام کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور صیہونی حکومت پر استقامت کے مقابلے میں تسلیم ہونے و جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ میں شدت آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ استقامتی محاذ نے صیہونی حکومت کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہ خانہ جنگی کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔

12:25 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top