اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کرم میں خوارج اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ، 8دہشتگرد ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی اور لوئر کرم شورکو بارڈر پر پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

شیعیت نیوز:  کرم میں پاک افغان شورکی باڈر پر سیکورٹی فورسز اور افغان طالبان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوطرفہ فائرنگ میں راکٹوں اور ماٹر توپوں سمیت بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے.

گزشتہ روز بھی جھڑپوں میں فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے.

افغان علاقے میں دو کمانڈروں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔

ایک ہفتے میں تین بار افغانستان کے علاقے خوست سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوئے ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی اور لوئر کرم شورکو بارڈر پر پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 8 افغان طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانیوں سے نفرت کرنے والے عبدالحمید خراسانی طالبان کے حکم پر گرفتار

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے ہفتے کو افغانستان سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے افغان طالبان میں 2 اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرحدی جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دریں اثنا مالی خیل سمیت سرحدی دیہات کی مقامی مساجد سے بھی اعلانات کیے گئے جن میں مقامی لوگوں سے کہا گیا کہ وہ سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے حملے کو پسپا کرنے کے لیے باہر نکلیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button