اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: وزیراعلیٰ کے پی نے جلسے میں ڈیڈلائن دے دی

پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد  عمران خان کے حامیوں کا یہ پہلا عوامی جلسہ ہے جو ملک کے دارالحکومت میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد ہوا۔

شیعیت نیوز:پاکستان تحریک انصاف کا ایک بڑا جلسہ آج اسلام آباد کے نواحی علاقے میں منعقد ہوا جس میں اس جماعت کے عہدیداروں، اتحادی جماعتوں اور معزول وزیراعظم کے ہزاروں حامیوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد  عمران خان کے حامیوں کا یہ پہلا عوامی جلسہ ہے جو ملک کے دارالحکومت میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد ہوا۔

سکیورٹی حکام نے ناخوشگوار واقعات بالخصوص دہشت گردی کی کارروائیوں کے خوف سے اسلام آباد شہر اور عمران خان کی ریلی کے مقام کی طرف جانے والی کئی سڑکوں کو بڑے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا۔

پاکستانی نیوز چینلز نے بھی بتایا کہ پولیس نے آج جلسہ گاہ سے کئی کلو دھماکہ خیز مواد دریافت کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 9 مئی کے واقعے پر مشروط معافی کا اعلان

اسی دوران ٹی وی چینلز نے خبر دی کہ اسلام آباد جانے والی سڑکوں کی بندش اور سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود عمران خان کے ہزاروں حامی جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے اس ملک کی حکومت پر عمران خان کے حامیوں کی پرامن ریلی میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

پاکستان کے معزول وزیراعظم کے ہزاروں حامیوں کے اجتماع میں مقررین نے تحریک انصاف کے سیاسی کارکنوں پر جبر اور ان کے خلاف عدالتی اور سکیورٹی مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی پارلیمنٹ میں عمران خان کی جماعت کے نمائندوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے عوام عمران خان کے علاوہ کسی اور سیاسی رہنما پر اعتماد نہیں کرتے اور وہ کرپشن کرنے والوں اور پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجوہات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button