عمران خان کا 9 مئی کے واقعے پر مشروط معافی کا اعلان
عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کیا، معافی کا انحصار سی سی ٹی وی فوٹیجز کی دستیابی پر ہے۔

شیعیت نیوز : سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو مئی کے حوالے سے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تب معافی مانگیں گے جب نو مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں گی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ نو مئی کے واقعات پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ تری منگل: ایک سال بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکے
انھوں نے کہا کہ ’ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اگر پی ٹی آئی کے لوگ نو مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔‘
یاد رہے کہ پانچ اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نومئی سے متعلق فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے، نہ آئے گی۔ رواں سال سات مئی کو اپنا مؤقف بیان کر چکے ہیں۔