مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، جرمنی

جرمن وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں مقامات مقدسہ کی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزراء کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا پسند وزرا کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کے تشدد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی نازک صورت حال کے بارے میں کہا: "ہم مقدس مقامات کی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہیں اور انتہا پسند اسرائیلی وزراء کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ سمجھتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : دشمن یاد رکھے کہ ہنیہ کے قتل پر ایران کا ردعمل شدید اور حیران کن ہو گا

انہوں نے مغربی کنارے کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا: "اسرائیل، ایک قابض ریاست کے طور پر، شہریوں کو آباد کاروں کے تجاوزات سے بچائے۔”

جرمن وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ جرمنی سمیت بعض یورپی ممالک امریکہ کی چھتری تلے ایک طرف غاصب اسرائیل کی سیاسی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف عالمی رائے عامہ کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں مگرمچھ کے آنسو بہا کر انسانی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button