شہید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

02 ستمبر, 2024 13:06

شیعیت نیوز: سابق ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے علاقے میں گرا ۔

جس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد شہید ہو گئے تھے۔

اس حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا

یہ بی پڑھیں: صیہونی رژیم کیجانب سے خطے میں بحران پیدا ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ

کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔

8:03 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top