اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کا مارچ، معروف عالم دین سید ناظر عباس تقوی کو قتل کی دھمکیاں

اس مارچ کے دوران، معروف عالم دین سید ناظر عباس تقوی کو قتل کی دھمکی دی گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شیعیت نیوز : اسلام آباد: کلعدم سپاہ صحابہ کو مین سٹریم میں دوبارہ لانے کی کوششوں کے تحت، اسلام آباد میں ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران معصوم شیعہ افراد کے قتل عام کی دھمکیاں دی گئیں۔ اس مارچ کے دوران، معروف عالم دین سید ناظر عباس تقوی کو قتل کی دھمکی دی گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک بھر کے عوام اور مذہبی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کا سہولت کار محمد فیصل شہزاد گرفتار

واضح رہے کہ سپاہ صحابہ پاکستان ایک کالعدم تنظیم ہے جو ماضی میں شیعہ مسلک کے لوگوں کے خلاف تشدد میں ملوث رہی ہے۔ اسلام آباد میں ان کا یہ مارچ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button