پاکستانپاکستان کی اہم خبریں
مکران زائرین کی بس کا حادثہ افسوس ناک ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی
اندوہناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔

شیعیت نیوز: علامہ سید احمد اقبال رضوی، وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس اندوہناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چہلم کے موقع پر کالعدم تنظیم کو جلسے کی اجازت کس نے دی؟ علامہ صادق جعفر
انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور بس حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔ علامہ رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ افراد و زخمیوں کو ہر ممکن اور بروقت طبی امداد فراہم کی جائے۔