پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

چہلم شہدائے کربلا، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 680 مجالس، 382 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔ 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

شیعیت نیوز : چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور سالانہ عرس صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 680 مجالس اور 382 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔ 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سپیشل پولیس، ٹریفک پولیس، رضا کار اور سکاوٹس بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گے۔ سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز سے انتظامات میں بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین کے موقع پر جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا

آئی جی کا کہنا تھا کہ لاہور میں 44 مجالس اور 5 جلوسوں کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ خواتین عزاداروں کی سرچ اور سکیورٹی کے لیے لیڈی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں مؤثر بریفنگ دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button