اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی بمباری، 30 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر صبح سے اسرائیلی بمباری کے باعث 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

شیعیت نیوز: فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے الزوایدہ، نصیرات، غزہ سٹی، خان یونس اور رفح کو نشانہ بنایا۔

                                                                                                 غزہ کے نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں الزوایدہ میں 16، غزہ سٹی 2، خان یونس اور رفح میں6، 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ جنگ کے 316ویں دن کا آغاز غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک نئی تعداد کو شہید کرکے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع الزوائدہ نامی علاقے میں ایک فلسطینی خاندان پر حملہ کیا اور اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں سامی العجلہ نامی شخص اپنے خاندان کے 14 افراد کے ساتھ پناہ لیے ہوئے تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button