اہم ترین خبریںپاکستان
حادثہ یا سازش؟ نوشکی میں زائرین کی بس کے حادثے سے متعدد زائرین زخمی و شہید
زائرین امام حسینؑ کی تفتان سے کوئٹہ کی جانب سفر کرنے والی بس کو نوشکی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، متعدد زائرین زخمی جبکہ شہادتوں کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں

شیعیت نیوز : تفتان سے کوئٹہ کی جانب سفر کرنے والی زائرین کی بس کو نوشکی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔
جس میں متعدد زائرین شدید زخمی اور شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔
چند زخمیوں کو موکب زینبیہ میں موجود امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کے ایمرجنسی میڈیکل کیمپ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین اربعین امام حسینؑ کا پہلا کانوائے کوئٹہ سے تفتان کی جانب روانہ ہو گیا
وسائل کی کمی کی وجہ سے زمینی سفر کرنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رش اور نازک حالات میں انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے بھی کوئی تسلی بخش انتظامات نہیں کئے جا رہے۔
جہاں اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کے شہری زیارت اباعبداللہ کے لئے سفر کرتے ہیں، اس روٹ پر سہولیات کا نہ ہونا حکومت اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔