زائرین اربعین امام حسینؑ کا پہلا کانوائے کوئٹہ سے تفتان کی جانب روانہ ہو گیا
اربعین امام حسینؑ کے موقع پر لاکھوں لوگ نجف و کربلا کا سفر کرتے ہیں، آج زائرین کا پہلا کانوائے کوئٹہ کی جانب سے تفتان روانہ ہو گیا
شیعیت نیوز : اربعین امام حسینؑ کے موقع پر لاکھوں پاکستانی عراق کا سفر کرتے ہیں۔
بائی روڈ جانے والے زائرین کوئٹہ میں اکٹھے ہوتے ہیں اور وہاں سے کانوائے کی شکل میں تفتان بارڈر پہنچتے ہیں۔
گزشتہ کئی روز سے زیارات سے لوٹنے والے زائرین حکومت کی عدم سہولیات کی وجہ سے تفتان رکے رہے۔
اسی سست روی کی وجہ سے اربعین کے زائرین بھی کوئٹہ میں بیٹھے رہے اور تفتان تک نہ جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زائرین کے لئے بڑی خوشخبری! عراق کی جانب سے کفالہ کھول دیا گیا
پہلا کانوائے 4 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کی جانب روانہ ہونا تھا، پھر جس کی تاریخ 6 اگست اور 8 اگست دی گئی مگر کانوائے روانہ نہ ہو سکا۔
آخر کار آج اربعین امام حسینؑ کے زائرین کا پہلا کانوائے کوئٹہ سے تفتان کے لئے روانہ ہو گیا۔
حکومت اور انتظامیہ کو اتنی بڑی تعداد میں سفر کرتے زائرین کا خیال کرنا چاہیے اور تمام تر معاملات کو شیڈول کے مطابق چلانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔