مقبوضہ فلسطین

یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کا جانشین مقرر کر دیا گیا

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحییٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

عزت الرشک نے کہا تھا کہ ان کی تحریک نئے رہنما کے انتخاب کے لیے مشاورت مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت: صیہونی فوج کے 3 ٹینک اور 2 بکتربند گاڑیاں تباہ

واضح رہے کہ سعودی ویب سائٹ العربیہ نے آج دعویٰ کیا تھا کہ "ابو عمر حسن” کے لقب سے مشہور محمد اسماعیل درویش کو حماس تحریک کے نئے پولیٹیکل بیورو کا سربراہ اور ہنیہ کا جانشین منتخب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس تحریک کے سربراہ یحییٰ سنوار نے خالد مشعل کو ہنیہ کا جانشین مقرر کرنے کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button