اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
تکفیری دہشت گردوں کو فتنۃ الخوارج لکھا جائے ،محکمہ داخلہ پنجاب کا حکمنامہ جاری
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج قرار دیا جا چکا ہے، ٹی ٹی پی کی قیادت کے ناموں کیساتھ خارجی کا لفظ استعمال کیا جائے۔

شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے سرکاری اداروں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سرکاری اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کسی کارندے یا رہنما کیساتھ حافظ یا مفتی کا لفظ نہ لکھا جائے۔
محکمہ داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو یہ مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج بلوچستان میں زائرین کی بسوں کو نشانہ بناتے ہیں،ترجمان پاک فوج
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج قرار دیا جا چکا ہے، ٹی ٹی پی کی قیادت کے ناموں کیساتھ خارجی کا لفظ استعمال کیا جائے۔
محکمہ داخلہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام دستاویزات اور حوالوں میں خارجی کی اصطلاح استعمال کی جائے۔
وزارت داخلہ نے مراسلہ تمام حکومتوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دیا ہے۔