اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فتنہ الخوارج بلوچستان میں زائرین کی بسوں کو نشانہ بناتے ہیں،ترجمان پاک فوج

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 28 اور 29 جولائی کو ضلع مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی انٹیلی جنس کارروائی میں اہم خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔

شیعیت نیوز:فتنہ الخوارج بلوچستان میں زائرین کی بسوں کو نشانہ بناتے ہیں،ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گرد اور اس سے جڑی دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی.

فتنہ الخوارج بلوچستان میں زائرین کی بسوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 28 اور 29 جولائی کو ضلع مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی انٹیلی جنس کارروائی میں اہم خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔

جو 12 دسمبر 2024ء کو دہشت گردی کے واقعے میں سہولت کاری سمیت کئی کارروائیوں میں ملو ث تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2024ء کے پہلے 7 ماہ میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کے دوران 139 بہادر آفیسرز اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے، ترجمان پاک فوج

پوری قوم ان بہادر سپوتوں اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افواج پاکستان قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ایجنسیز پاکستان کی داخلی اور بارڈر سکیورٹی کو مزید محفوظ بنانے کےلیے کتنی مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گرد اور ہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

پاک فوج کے تعلیم و صحت سمیت دیگر شعبوں میں کاموں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم اور فوجی آپریشنز کے علاوہ افواج پاکستان بالخصوص پاکستان آرمی عوام کے لیے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے مظاہرین سے کہا کہ آپ کا بالکل حق ہے، پرامن احتجاج اور بامقصد تنقید کریں لیکن سڑکیں بلاک نہ کریں۔

مقررہ جگہ پر آکر دھرنا دیں اور احتجاج کریں لیکن انہوں نے سڑکیں بھی بلاک کیں، لوگوں کو تکلیف بھی دی، زائرین پر پتھراؤبھی کیا اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا اور ایف سی پر حملہ بھی کیا۔

پرتشدد ہجوم نے ایک ایف سی کے سپاہی کو شہید بھی کیا، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کے ساتھ اس معاملے کو دیکھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button