کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں

شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں دن رات سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیاں اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے شیعہ لاپتہ افراد کیلئے اب ایک بات پھیلائی جارہی ہے کے ان لوگوں کا ماردیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی
ترجمان پاک فوج اس سے پہلے یہ بھی بتا چکے ہیں کہ پاک فوج کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش نہ ہونے دے اور اس کا تدارک کرے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔