اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان بارڈر پر سینکڑوں زائرین10 دن سے محصور،کوئی پرسان حال نہیں

ریلیوں دھرنوں کے باعث بلوچستان کے تمام راستے بند ہیں۔ رمدان بارڈر سے جانے والے زائرین و طلاب کراچی میں اور تفتان بارڈر سے جانے والے زائرین و طلاب کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 شیعیت نیوز:تفتان بارڈر پر سینکڑوں زائرین10 دن سے محصور،کوئی پرسان حال نہیں

 تفصیلات کے مطابق دس محرم الحرام کربلائے معلیٰ میں گزارنے والے ہزاروں زائرین براستہ ایران واپس پاکستان بارڈر پر پہنچے تو بلوچستان میں دھرنوں کے باعث زائرین محصور ہوکر رہ گئے ۔

دس روز سے زائرین محصور ہیں۔

ریلیوں دھرنوں کے باعث بلوچستان کے تمام راستے بند ہیں۔ رمدان بارڈر سے جانے والے زائرین و طلاب کراچی میں اور تفتان بارڈر سے جانے والے زائرین و طلاب کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر : سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث زائرین کا احتجاج

ایک ہفتے سے دونوں طرف کے بارڈر پر پھنسے زائرین کو دودن پہلے کراچی اور کوئٹہ پہنچ چکے ہیں مگر ایران جانے والے افراد بدستور مختلف ہوٹلوں اور رہائشی مکانوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ راستے کب تک بند رہینگے کوئی اندازہ نہیں۔

ملت کی نمائندہ تنظیمیں اور قائدین اس حوالے سے ابھی تک خاموش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button