پارا چنار کے عوام کو پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، مرکزی صدر آئی ایس او

28 جولائی, 2024 13:35

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ سرزمینِ شہداء ایک بار پھر بارود کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا کہ محبِ وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرکے خاک میں ملایا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری، 30 افراد شہید، 145 زخمی

پارا چنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔

ریاستی کالی بھیڑوں کی ایماء پر پھر کرم ایجنسی کے امن کو جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے امن کے قیام کو یقینی بنائیں۔

4:18 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top