اہم ترین خبریںپاکستان

ضلع کرم میں جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری، 30 افراد شہید، 145 زخمی

ایم این اے انجنئیر حمید حسین کا کہنا ہے کہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، ہسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئی ہیں، ایم پی اے علی ہادی عرفانی کا کہنا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

شیعیت نیوز : ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔

ان جھڑپوں میں اب تک 30 افراد شہید اور 145 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس، فورسز اور جرگہ فائر بندی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔

ہر متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان، ’’اشجار بنام امام حسین علیہ السلام ” مہم کا آغاز

پاراچنار و صدہ شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

ایم این اے انجنئیر حمید حسین کا کہنا ہے کہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔

ہسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئی ہیں۔

ایم پی اے علی ہادی عرفانی کا کہنا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button