پشاور کے شیعہ علمائے کرام اور تنظیمات کی پاراچنار کی صورتحال پر پریس کانفرنس
پاراچنار میں حالیہ حملوں کا سلسلہ فرقہ وارانہ نفرت اور دہشت گردوں کا دوبار فعال ہونا ایک پریشان کن رجحان کی نشان دہی کر رہا ہے

شیعیت نیوز : پشاور کے شیعہ علمائے کرام اور تنظیمات کے رہنماوں کی جانب سے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان لڑائی کو مذہبی رنگ دینے اور ریاستی اداروں کی خاموشی کے خلاف پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
سید اظہر علی شاہ سربراہ امامیہ کونسل پشاور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ضلع کرم کے پرامن ماحول کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے۔
ریاستی اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
حملوں کا سلسلہ فرقہ وارانہ نفرت اور دہشت گردوں کا دوبار فعال ہونا ایک پریشان کن رجحان کی نشان دہی کر رہا ہے اور یہ لہر ہمارے معاشرے کی ہم آہنگی اور بھائی چارہے کے لئے شدید خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔
ہم اس طرح کے پر تشدد حملوں اور جھڑپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری، 30 افراد شہید، 145 زخمی
جنگ کو پورے ضلع پر مسلط کرنا اور پورے ضلع کو محصور کرنا ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکر ہے۔
چند لوگوں کا سوشل میڈیا پر کھل کر دوسرے فریق کو کافر کہنا اور ان سے جنگ کرنا جہاد اکبر سمجھنے والوں کو آج تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔
ریاستی ادارے ان کے خلاف متحرک ہوں اور ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
اگر اس دہشت گردانہ رویہ کی روک تھام نہ کی گئی تو مستقبل میں یہ لوگ ملکی اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
بوشہرہ کی طرف سے پارا چنار سٹی پر جو میزائل داغے گئے ہیں وہ سرکاری ہیں، حکومت اور ریاستی ادارے کمزور تماشائی بنے ہوئے ہیں۔