اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کراچی کے وفد کی آیت اللہ عقیل الغروی سے ملاقات

آئی ایس او پاکستان کراچی کے وفد کی آیت اللہ عقیل الغروی سے ملاقات، تعلیم و تربیت کے پروجیکٹس کے متعلق آگاہی فراہم کی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے رکن مرکزی نظارت مولانا عقیل موسیٰ اور سابق صدر آئی ایس او مولانا امتیاز رضوی کے ہمراہ بزرگ عالم دین آیت اللہ عقیل الغروی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آئی ایس او وفد نے آئی ایس او کی جانب سے طلباء کے لئے سال بھر جاری رہنے والے تعلیمی و تربیتی پروجیکٹس سمیت دینی و ملی خدمات کے حوالے سے آیت اللہ عقیل الغروی کو آگاہی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

آیت اللہ عقیل الغروی نے آئی ایس او کی کاوشوں کو سراہا اور برادران امامیہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button