تحریک انصاف پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے کہا ہے کہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی سخت مخالفت کریں گے
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے کہا ہے کہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی سخت مخالفت کریں گے۔
جمہوری حکومت میں آمریت کی پالیسیاں اپنانے والے عوام کے نمائندے ہرگز نہیں ہو سکتے۔
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
فارم 47 پر قائم ہونے والی غیر جمہوری حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔
پہلے عام انتخابات میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور جعلی نمائندوں کر اسمبلی تک پہنچایا گیا، اور اب دوسری سیاسی جماعتوں کو راستے سے ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
حکمران جماعت جس سیاسی جماعت کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتی، اس پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
جمہوریت پسند قوتیں حکومت کے اس منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں عظیم الشان سالانہ یوم حسینؑ کا انعقاد
آمریت کی پیداوار جماعت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔
پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں جمہوری اقدار کی منافی ہیں۔
ایسی سوچ صرف وہ حکمران ہی رکھ سکتے ہیں جنہیں فقط اپنی اقتدار کی فکر ہوتی ہے۔
ملک میں معاشی عدم استحکام کو پروان چھڑانے کے بعد حکمران مزید مشکلات پیدا کرنے کے درپے ہیں۔
ایسے غیر جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ پاکستانی عوام کا انتخاب نہیں ہو سکتے ہیں۔
حکمرانوں کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الفور اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی ان پر کسی بھی قسم کی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔
کسی بھی شخص یا سیاسی جماعت کو پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔