اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کیجانب سے پہلی بار صیہونی بستی "تسوریال” پر راکٹوں کی بارش

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے مقاوم فلسطینی عوام اور اس کی بہادر اور عظیم مزاحمت کی حمایت، نیز حنین کے علاقے پر اسرائیلی دشمن کے حملے اور اس حملے کے نتیجے میں ایک لبنانی خاندان کے زخمی ہونے کے جواب میں، اسلامی مزاحمت نے صیہونی قصبے تسوریال کو اپنے حملوں کی فہرست میں شامل کیا اور پہلی بار اسے درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے حیفہ اور الکریوت پر زوردار دھماکوں اور لبنانی سرحدوں کے قریب الکوش اور فسوطہ کے علاقے میں خطرے کے سائرن کی آوازیں آنے کی اطلاع دی ہے۔

ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ فضائی دفاعی نظام شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں میں فعال ہیں اور فضا میں اہداف کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں زوردار بم دھماکے، حیفا اور عکا لرز اٹھے

بعض اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حیفہ کے آسمان میں دفاعی نظام کے فعال ہونے کی وجہ پرندوں کا ایک گروپ اور غلط شناخت تھی۔

دو آبادکار مغربی گلیلی میں تسوریل اور مالیہ اور ترشیحا کے علاقوں میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی زبان کے میڈیا نے بالائی اور مغربی گلیلی میں راکٹ حملے اور اسے روکنے کی کوشش کے مناظر بھی شائع کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button