اہم ترین خبریںپاکستان

ہزارہ ٹاؤن میں پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ ایک طرف ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے تو دوسری جانب ٹینکر مافیہ مضبوط ہو رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن کے لوگ پانی کے حصول کی خاطر ترس رہے ہیں۔

ایک طرف علاقے میں پانی کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے تو دوسری جانب ٹینکر مافیہ مضبوط ہو رہی ہے۔

ضلعی انتطامیہ نرخنامہ جاری کرنے کے بجائے میدان میں اتر کر ٹینکر مافیہ کا مقابلہ کرے۔

عوام کو انکے بنیادی حقوق نہ ملنے کی صورت میں ان کے حلقے سے ملسط کردہ نمائندہ اور صوبائی حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ماہ محرم الحرام کو عزاداروں کی بڑی تعداد نذر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر ٹینکر مافیہ کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ محرم کے آغاز سے ہی پانی کے ٹینکر کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسین (ع) ہمارا آئینی حق ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

ڈی سی کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیہ کی من مانی کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات اٹھائیں۔

پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔

جسے شہریوں تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حکومت کے پاس بھاری بجٹ اور تمام وسائل ہونے کے باوجود عوام کا پانی کے حصول کے لئے ٹینکر مافیہ سے رجوع کرنا حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔

جب تک لوگ احتجاج پر نکل کر سڑک بند نہیں کرتے حکومت کسی بھی مسئلے کی طرف متوجہ نہیں ہوتی ہے۔

عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والے افراد اسمبلی پہنچ کر خود عوام کو ہی بھول جاتے ہیں۔

ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ سے جن نام نہاد نمائندوں کو مسلط کرکے اسمبلی میں بھیجا گیا ہے، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button