اہم ترین خبریںپاکستان
ملتان، عالمی یوم علی اصغر کی مناسبت سے بچوں کی خصوصی مجلس عزا کا اہتمام
ضلع ملتان میں 6مقامات پر یوم علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مجالس میں مائوں نے اپنے شیرخوار بچوں کو سبز عربی لباس زیب تن کرا رکھے تھے
شیعیت نیوز : محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم علی اصغر کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آج بھی دنیا کے 45ممالک میں یوم علی اصغر نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت گلگت بلتستان میں تقریبات منعقد ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 تکفیری2 دہشت گرد گرفتار
اس حوالے سے ضلع ملتان میں 6مقامات پر یوم علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مجالس میں مائوں نے اپنے شیرخوار بچوں کو سبز عربی لباس زیب تن کرا رکھے تھے۔
مجالس میں شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی دردناک شہادت بیان کی گئی اور اختتام پر بچوں کو ہاتھوں پر اُٹھا کر عہد کیا گیا۔